وفاقی وزیرمواصلات کی قطرکو مواصلاتی نظام میں شراکت کی پیشکش

شاہراہوں کی تعمیر و توسیع  کیلئے جوائنٹ وینچرز ہو سکتے ہیں، قطر سے سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے
خطے میں قطرخاص اہمیت رکھتا ہے:وفاقی وزیر کی  قطر کے پرنس شیخ نائف بن عید آل ثانی سے ملاقات میں گفتگو
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قطرکو مواصلاتی نظام میں شراکت کی پیشکش  کی ہے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے قطر کے پرنس شیخ نائف بن عید آل ثانی نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،پاک قطرمضبوط مذہبی،ثقافتی اورتاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کے لئے''جوائنٹ وینچرز'' ہو سکتے ہیں، قطر سے سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے،خطے میں قطرخاص اہمیت رکھتا ہے،فعال کردار لائق تحسین ہے ۔قطرمیں ہزاروں اوورسیز پاکستانی تعلیم اور روزگار سے وابستہ ہیں۔عبدالعلیم خان نیک ہاپاک،ایران امن کاوشوں میں قطر کی شراکت کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں