وفاقی وزیرمواصلات کا موٹرویز پر ایئرایمبولینس سروس کا جلد آغاز یقینی بنانے کا حکم

 اسلام آباد(آئی  این  پی )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو موٹرویز پر حادثات کی روک تھام کیلئے دنیا کے بہترین ٹریفک نظام سے استفادہ کرنے اور ایئرایمبولینس سروس کا جلد آغاز یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔این ایچ اے اور موٹروے پولیس میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہمیں اپنے لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے ہر حد تک جانا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ملکی موٹر ویز پر حادثات روکنا اور مسافروں کی جانیں بچانا اپنا اولین فریضہ قرار دیدیا۔