خصوصی عدالت کے حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک

گورنر سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکائونٹس منجمند کرنے کی رپورٹ آج عدالت میں پیش ہوگی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔عدالتی ذرائع نے کہا  چیئرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ آج  عدالت میں پیش ہوگی۔شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکائونٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی آج پیش ہوگی۔ گواہوں کے بیان ریکارڈ ہونگے