عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دیا
اسلام آباد (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔