عدالت کا علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم

خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ‘کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی 
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت کی جہاں ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کئے‘ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہے، جس کے باعث انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور عدالت سے شناختی کارڈ کی بحالی کا حکم دینے کی استدعا کی۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی