بنگلہ دیش اور پاکستان میں اقتصادی ‘ سفارتی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر مملکت خزانہ سے چیف ایڈوائزر بنگلے دیش کے معاون خصوصی کی ملاقات،  پروازوں کی بحالی پر گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کے معاون خصوصی (خزانہ)انیس الزماں چوہدری نے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔دونوں رہنماں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے شراکت داری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تر تعاون کے فروغ، اور خاص طور پر رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امور پر بات چیت کی تاکہ عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ ملے