پاکستان ‘ بنگلہ دیش کا اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون بڑھانے پر اتفاق

پائیدار میری ٹائم شراکت داری خطے میں  خوشحالی لاسکتی ہے:جنید انور کی بنگلہ دیش کے مشیر شپنگ سے گفتگو
 لندن (آن لائن)لندن میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری اور بنگلہ دیش کے مشیرِ شپنگ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں  پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی شراکت داری اور میری ٹائم تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جنید انوار چودھری کی پاکستان–بنگلہ دیش شپنگ فریم ورک کی تجویز دی اورکہا کہ دونوں ممالک عالمی میری ٹائم پالیسی میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں، مشترکہ شپنگ سروسز، تکنیکی تربیت اور میری ٹائم سیفٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جنید انوار چوھدری  نے کہا کہ  سمندری شعبے میں تعاون کے جامع منصوبے پر مشاورت کی ھے،  پاکستان نے آئی ایم او کیٹیگری سی انتخابات میں بنگلہ دیش کی حمایت کی درخواست کی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ  آئی ایم او اور علاقائی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،