رجب طیب اردوان کی مدبرانہ قیادت نے ترکیہ کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کیا:محسن نقوی
اسلام آباد(آئی این پی) صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد دیتے صدر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک قوم اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ترکیہ کی خودداری، استقامت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ مصطفی کمال اتاترک کے وژن سے شروع ہونے والا سفر آج صدر اردوان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی مدبرانہ قیادت نے ترکیہ کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا ہے