فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قیادت ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی: آصف علی زرداری

 برصغیر کی خواتین کو تحریکِ آزادی میں متحرک کیا اور انہیں ایک مؤثر قومی قوت میں تبدیل کیا: صدر مملکت
اسلام  آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح کی جدوجہد اور قیادت ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن ادوار میں استقامت کی علامت بن کر سامنے آئیں، انہوں نے اپنے دور کی سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے برصغیر کی خواتین کو تحریکِ آزادی میں متحرک کیا اور انہیں ایک مؤثر قومی قوت میں تبدیل کیا۔ صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات بلند فرمائے اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے۔