اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے 4 اگست قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو وطن کے دفاع، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہید صفوت غیور کی عظیم قربانی سمیت موٹروے پولیس کے 59 شہداء اور دیگر تمام شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔