گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان کا مقصد دنیا میں خیبر پختونخوا کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکی موجودگی اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات کی۔ فیصل کریم کنڈی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، اور اس میں ہلال احمر ادارہ آئی ڈی پیز کی حمایت کر رہا ہے۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ان کے عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں نوجوانوں کے بے پناہ ٹیلنٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔