نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے مواقع دیں گے: علی امین گنڈا پور

نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، روشن مستقبل کے لیے مواقع دیں گے: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے نئے باب رقم کیے جا رہے ہیں اور عوام کے اعتماد کو عملی اقدامات سے سچ ثابت کیا جائے گا۔

یومِ آزادی کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کے بعد وزیراعلیٰ نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام اور خوشحالی کے لیے پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے، اور ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور صوبے کے روشن مستقبل کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور صوبے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جائے گا۔