گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی :وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد اب کمی ہونا شروع ہوگئی تاہم ایک ہفتے کید وران 12 اشیاء مہنگی اور 9 سستی جبکہ 30اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13 فیصد رہی ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 5.58 فیصد اضافہ ہوا