پیاز 24.68 فیصد، دال چنا 3.35 فیصد،چکن 2.45 فیصد مہنگا ہوا
ٹماٹر ،چینی، انڈے، آلو کی قیمتوں میں کمی ، ،ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی سالانہ شرح 9.11 فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی جبکہ 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ہوا۔ چکن کی قیمت بھی ایک ہفتے میں 2.45 فیصد بڑھ گئی جبکہ دہی، لہسن اور چائے سمیت کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 1.26 فیصد سستا ہوا جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 0.29 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔