اسلام آباد( آن لائن ) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.95 فیصد کی سطح پر آ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔