نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)چوری کا بر آمد شدہ مال خوردبرد کرنے پرپنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ارشد کے خلاف تھانہ نارنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، 2020 میں تھانہ نارنگ کی حدودمیں 2 چکیاں چوری ہوئیں، سب انسپکٹر ارشد علی تھانہ نارنگ میں تعینات تھا،اس نے اصل مال کی بجائے کوئی اور چکیاں پولیس مال خانہ میں جمع کروائیں، اختیارات کاناجائز استعمال کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ نارنگ کے سب انسپکٹر سیف آ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیاگیاہے، مقدمہ میں م ئوقف اختیار کیاگیاہے کہ سب انسپکٹر ارشد علی نے دھوکہ دہی سے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے مال مسروقہ بدل کر جرم کاارتکاب کیاہے۔