اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیت گینگز کیسرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 5لاکھ نقدی، 10 موٹر سائیکلیں، 16 موبائل فونز اور اسلحہ بر آمدکرلیا،نقدی وسامان کی مالیت 27لاکھ سیزائدبنتی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں اشفاق عرف اشفاقو، علی رکھا، جمال اور علی شان ،جبکہ دوسرے گینگ میں ذیشان عرف شانی اور اویس شامل ہیں ،ملزمان نے دوران تفتیش رینالہ بائی پاس سے کینٹ، فیصل آباد روڈ، دیپالپور روڈ اور گردونواح میں راہگیروں کو لوٹنے کی 42 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔