6کروڑمالیت کے سگریٹ خوردبرد،مقدمہ درج

بچیکی(خصوصی رپورٹ) تین ملزمان نے امانت رکھے 6کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ خورد برد کر لیے،تھانہ بڑاگھر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،مین بازار کے دکاندار تنویر حسین نے ملزموں محمد طارق،جاوید اقبال اوراسد کے پاس سگریٹ کے 774 کارٹن امانت کے طور پر رکھے تھے کہ جب ضرورت پڑی تو واپس لے لے گا،جو ملزموں نے فروخت کر کے رقم خورد برد کر لی،جب دکاندار نے ملزموں سیاپنے سگریٹ واپس مانگے تو وہ وعدے وعید کرنے کے بعد صاف انکاری ہوگئے۔