نذیر عرف جیری گینگ موٹر سائیکل اور ڈالے وغیرہ چھینتاتھا،تفتیش جاری
قصور(خصوصی رپورٹ )سرائے مغل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے 18 لاکھ کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا،پولیس نے خفیہ اطلاع پر نذیر عرف جیری گینگ کے سرغنہ اوراس کے ساتھی سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، 15 لاکھ مالیت کاڈالہ اورناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل اور ڈالے وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے، ملزموں نے دوران تفتیش سرائے مغل اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔