کھچی والا (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھچی والا نیوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مال مویشی اور دیگر سامان جن میں 2 عدد لوڈر رکشے، لاکھوں روپے کی ایک عدد گائے، 7 عدد بھیڑیں، 15 عدد قیمتی بکریاں، 2 عدد چوری شدہ واٹر پمپ برآمد کرکے ڈی ایس پی خالد محمود گجر کی موجودگی میں اصل مالکان کے حوالے کر دیئے، تمام مالکان نے اپنی قیمتی اشیاء وصول کرکے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔