4 مختلف کارروائیوں میں197 کلوگرام منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف نے 4 مختلف کارروائیوں میں197 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اورپشین میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 196 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی کارروائی میں 49 ہیروئین بھرے کیپسول ،32 گرام ویڈ بھی برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔