صوابی سے دریا کے راستے کشتیوں کے ذریعے چرس سمگل کی جا رہی تھی
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس (CNF)نے خفیہ اطلاعات پر دریائے سندھ کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرکارروائی کے دوران 43 کلو چرس برآمد کر لی جسکی مالیت تقریباً 13 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔ فورس کواطلاع ملی کہ ضلع صوابی سے دریائے سندھ کے راستے کشتیوں کے ذریعے چرس پنجاب منتقل کی جا رہی ہے جس پر منشیات کو ضبط کر لیا گیا جبکہ سمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث کرداروں تک رسائی کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔