2 کروڑ 51 لاکھ مالیت کی 245.56 کلوگرام منشیات برآمد

 انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے9 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کوگرفتارکرکے 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245.56 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق مانسہرہ قراقرم ہائی وے روڈ پر  کالج کے قریب کارروائی کرکے 700 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاجامشورو سندھ میں یونیورسٹی کے قریب مسافر بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرکیملزم کوگرفتارکرلیاگرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کرکیملزمات کوگرفتارکرلیاجامشورو بس اسٹاپ پر مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 3 کلو آئس برآمد کرکے ملزمہ کوگرفتار کرلیاآر سی ڈی روڈ حب پر ٹرالر سے 21.6 کلو چرس برآمدکرکے2 ملزمان کوگرفتارکرلیاسیالکوٹ میں اوتھیان کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس، 3.6 کلو افیون اور 3.6 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاموٹر وے M-2 چکری انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 142.740 کلو چرس اور 37.820 کلو افیون برآمد کرکء￿ ملزم کوگرفتارکرلیامانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاپھولوں والا چوک شیخوپورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس اور 500 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔