لاہور بھیجے جانیوالے پارسل میں سولر پینلز میں چھپائی گئی 600 گرام چرس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے4 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرکے93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 96 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق مہران ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل سے کتابوں میں جذب 9.950 کلو گرام آئس برآمد کی گئی گڈاپ ٹاؤن نادرن بائی پاس کراچی میں ہوٹل کے قریب ٹرک سے 79 کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاترکئی ٹول پلازہ جہلم کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 5.4 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد کی گئی پشاور میں واقع کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانیوالے پارسل میں سولر پینلز میں چھپائی گئی 600 گرام چرس برآمد کی گئی تمام کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔