شہریوں سے طلائی زیورات موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں عاطف سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔نواب ٹاون میں افضال سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں الطاف سے 1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔فیصل ٹاون میں کمال حیدر سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون,وحدت کالونی میں ذوالفقار سے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فون،کاہنہ میں واصف سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور مسلم ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد شادباغ اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔