نصیر آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون گڑھی شاہو اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری، مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سندر میں عرفان سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں احسان سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں رزاق سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں اشتیاق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,ماڈل ٹاون میں فاروق سے 1لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون گڑھی شاہو اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔