شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں یاسر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری میں آصف سے 1لاکھ90ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں احسن سے1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں سہیل سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں گلریز سے 1لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاون اچھرہ اور باٹاپور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔