شہریوں سے لاکھوں کے طلائی زیورات موبائل فون دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جوہرٹاون میں شاہ زین سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور دیگر سامان،لاری اڈا میں مقصود سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں افضل سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔وحدت کالونی میں عبید سے1 لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں کمال سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں عدنان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز مسلم ٹاون اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔