شہریوں سے زیورات موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجر پورہ میں سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔مانگا منڈی میں طلحہ سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,باغبانپورہ میں عبدالصمد سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرویز سے1لاکھ روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں فیصل سے 85 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.سندر اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد کاہنہ اور جنوبی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔