لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اور قیمتی سامان لیکر فرار ہونے والا اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس ذوالقرنین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اور قیمتی سامان لیکر فرار ہونے والا اشتہاری ملزم اخترکو گرفتار کرلی ملزم اختر کا شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ملزم علاقہ تھانہ بادامی باغ، ریس کورس ،مغلپورہ اور شالیمار میں وارداتیں کیا کرتا تھاملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین ناز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اور عوام میں خوف وہراس پیدا کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے