ریس کورس اور گڑھی شاہو ، 18 قمار باز گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر تھانہ ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 8 ملزمان کو حبیب اللہ روڈ جبکہ 10 کو ریلوے گراؤنڈ گڑھی شاہو سے جواء￿  کھیلتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی نقدی اور قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جوا کھیلتے تھے۔ گرفتار افراد میں کاشف، عمران، عباس، ناصر، اکرام سمیت 18 قمار باز شامل ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز نے کہا کہ جوئے کی لعنت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔