مغلپورہ اور ریس کورس پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ اور ریس کورس پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالمجید اور وسیم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1,320 گرام چرس اور 630 گرام آئس بر آمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے اور گردونواح میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔