عامر اور آفتاب چوری اور فراڈ کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے لسٹڈ مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاترجمان کے مطابق پولیس نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے مفرور اشتہاریوں کی شناخت عامر اور آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جو چوری اور فراڈ جیسی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے مقررہ اہداف کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون کی گرفت سے بچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔