ریس کورس ،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے 65 وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ بے نقاب کر کے منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر آن لائن منشیات کا آرڈر ڈلیور کرنے آنے والے ملزم اعظم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور منشیات کے 65 سنگین مقدمات درج ہیں۔