ویمن ریس کورس پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ویمن ریس کورس پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، سعید پارک کے علاقہ سے 2 رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی پستول برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان میں عاطف اور ابوہریرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او ویمن ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔