لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مزنگ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیامزنگ اڈہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا.ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو جناز گاہ کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے پستول، موٹرسائیکل، برآمد کرلی ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، عبدالرحمن، رابرٹ قانونی کارروائی کے لییتھانہ مزنگ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔