4 مشکوک ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش، ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق نواں کوٹ،اسلام پورہ، ہیئر ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے4 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈولفن سکواڈ نے لوئر مال، برکی روڈ سے 3 مشکوک شخص کو راؤنڈ اپ کر لیا۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔ڈولفن ٹیم نے قادر پورہ بازار سے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔