لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو جی ٹی روڈ کے قریب گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کرلیا۔ملزمان سرفراز اور خالد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ باٹا پور کے حوالے کر دیا۔