سبزہ زار ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 3 مشکوک ملزمان سے اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نیفرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو ایل بلاک کے قریب گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل1 پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لیا ملزمان احسن، فیضان اور حسنین کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے