لاہور(کرائم رپورٹر)ساؤتھ کینٹ ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ،ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو آر اے بازار کے قریب سے گرفتار کر لیا۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کا تعلق فاروق آباد سے ہے۔ملزمان ریاست، عثمان کومزیدقانونی کارروائی کے لیے تھانہ ساؤتھ کینٹ کے حوالے کر دیا۔