لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق ٹبی سٹی میں 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی بھاٹی گیٹ میں50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیانواں کوٹ کے علاقہ سے 65 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا،گارڈن ٹاؤن ٹریفک حادثے کا زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاگلبرگ ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیاچوہنگ ملتان روڈ میں40 سالہ شخص سڑک کنارہے مردہ حالت میں پایا گیاجاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نیکارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی