39 نامعلوم نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

 سال 2025 کے دوران لاہور  میں  لاشیں  لاشیں کوڑ ے کے ڈھیروں، ندی نالوں، کچرا کنڈیوں، سرکاری و نجی ہسپتالوں سے وصول کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2025 کے دوران شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے 39 نامعلوم نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ لاشیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں، ندی نالوں، کچرا کنڈیوں اور مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے وصول کی گئیں جن میں داتا دربار کے علاقے سے 2 لاشیں, لیڈی ولنگٹن ہسپتال1, راوی روڈ1، سول لائن1، نو لکھا 1مزنگ سے 1 , شیراکوٹ1، ساندہ1 اور شاہدرہ 1 ، نواب ٹاؤن1، جوہر ٹاؤن1، رائیونڈ1، کاہنہ1، نشتر کالونی1، فیصل ٹاؤن1، ہنجروال1، ولینشیا ٹاؤن1، کالج روڈ1، ماڈل ٹاؤن1، مہلنوال1، کینال روڈ1، مسلم ٹاؤن1، گارڈن ٹاؤن1، واپڈا ٹاؤن1، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن 1, 1لاش ،ڈیفنس1، غازی آباد1 اور ملت پارک 1 ,چھرہ سیبھی 1نامعلوم نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔