لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے میں شکرگڑھ اسٹینڈ کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضے میں لے کرایدھی رضاکاروں کی مدد سے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے مزیدتفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد سامنے آجائیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔