بائیو میٹرک کے تحت شہر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں میں سے 350 شناخت کے بعد ورثا کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے رواں سال لاوارث میتوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے 597 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایدھی فاؤنڈیشن نے 547 نامعلوم میتوں کی شناخت نہ ہونے پر تدفین کی، جبکہ 52 نامعلوم لاشیں تدفین کی منتظر ہیں۔ ایدھی ترجمان نے مزید بتایا ایدھی فاؤنڈیشن کے شناخت پروگرام بائیو میٹرک کے تحت شہر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں میں سے 350 شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔جنوری 43،فروری 45 ،مارچ 43 ،اپریل 28 ،مئی 65 ،جون 78،جولائی 82،اگست 44،ستمبر 28،اکتوبر 45 نومبر 28جبکہ دسمبر میں اب تک 18 نامعلوم لاشوں کی تدفین کی گئی۔