لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں سے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں گرین بیلٹ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے۔ ٹبی سٹی کے علاقے ترنم چوک میں 55سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔دونوں افراد نشے کے عادی تھے۔