لاہور : دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانے منتقل

 کوٹ لکھپت میں 55 سالہ شخص ٹرین تلے آ کر ہلاک،مناواں میں متوفی کی شناخت نہ ہوسکی
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ ہدایتا پھاٹک کے قریب 55 سالہ شخص ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہوگیاواقعہ ٹرین حادثہ ہے یا خودکشی پولیس تحقیقات کر رہی ہے مناواں کے علاقہ سے رات گئے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہیپولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا اغاز کر دیاایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں