لاہور(کرائم رپورٹر ) صارف عدالت میں 25 افراد کا کھانا ناقص کوالٹی کا دینے کا معاملہ، عدالت میں گلبرگ میں واقع ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صارف عدالت نے کے جج محمد علی نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ریسٹورنٹ کے مالک کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ دوستوں کو اپنی کامیابی کی خوشی میں دعوت پر بلایا، ریسٹورنٹ میں آرڈر دیا تو کھانا خراب اور رکھا ہوا بھیجا گیا، دوستوں کے سامنے انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔