لاہور(کرائم رپورٹر)پرانی موٹرسائیکل کو نئی ظاہر کرکے فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف شہری نے صارف عدالت میں 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،عدالت نے دکاندار پرویز کو جواب سمیت 17 جون کو طلب کر لیا،شکیل احمد نے مئوقف اختیار کیا کہ منٹگمری روڈ سے 60 ہزار روپے میں موٹرسائیکل خریدی تھی،دکاندار نے موٹرسائیکل کو نئی قرار دے کر فروخت کیا،بعد ازاں معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل دراصل پرانی تھی جسے رنگ و روغن اور مرمت کی گئی، دھوکہ دے کر پرانی موٹرسائیکل فروخت کرکیمالی اور ذہنی نقصان پہنچایا گیا، ہرجانے کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔