17نومبر کی تاریخ مقرر ، دکان دار کو اپنی پوزیشن پیش کرنے کا موقع ملے گا
اچھرہ بازار کے ڈریس شاپ کے مالک سے رابطہ کرنے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی
لاہور (یواین پی) شہر کے معروف علاقے اچھرہ بازار کی ایک ڈریس شاپ کے مالک کے خلاف صارف عدالت میں 20لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔دلہن کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی کے لئے تیار کروائی گئی ساڑ ھی خراب حالت میں دی گئی، جس کے باعث شادی کے فنکشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صارف عدالت میں دائر کئے گئے دعویٰ میں دلہن کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے ڈریس شاپ کو ساڑی کا آرڈر دیا تھا تاہم جب ساڑی تیار ہو کر آئی تو وہ خراب حالت میں تھی، دکان دار سے رابطہ کرنے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اس اہم موقع پر ساڑی کی خرابی کی وجہ سے شادی کے فنکشن میں پریشانی ہوئی