باز محمد کے نام پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا : سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 20 لاکھ روپے سے زائد واجبات رکھنے والے ریکارڈ ڈیفالٹر موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا بڑا ریکارڈ رکھنے والے شہری باز محمد کو چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ ملکیت کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق باز محمد پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا ہیں، جس کی بنیاد پر شہری کی موٹرسائیکل کو قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹا ئون میں بند کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ باز محمد کے نام پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور میں ایک لاکھ سے زائد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔